جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی عمر دراز شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی ماریہ برینیاس 19 اگست کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔ جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی۔

معمر ترین خاتون ماریہ برینیاس کا انتقال اسپین کے علاقے کاتالونیا کے نرسنگ ہوم میں ہوا جہاں وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مقیم تھیں۔ پسماندگان میں دوبچے، گیارہ پوتے پوتیاں اور کئی پڑپوتے شامل ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ماریہ برینیاس کی عمر 117سال اور 168 دن تھی، وہ مجموعی طور پر انسانی تاریخ کی آٹھویں معمر ترین انسان تھیں۔

انہوں نے اپنی لمبی عمر کا راز، سکون، خاندان اور دوستوں کے ساتھ اچھا تعلق اور زندگی میں زہریلے لوگوں سے دور رہنے کو قرار دیا تھا۔

5 نسلوں کا پیار پانے والی دنیا کی خوش نصیب معمر ترین خاتون کا انتقال

معمر ترین خاتون ماریہ برینیاس مارچ 1907 کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئیں لیکن آٹھ سال کے بعد وہ والدین کے ہمراہ ہجرت کرکے اسپین آگئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں