جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

ماریہ ملک نے مداحوں سے اہم مشورہ مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے مداحوں سے اہم مشورہ مانگ لیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے بالوں سے متعلق مداحوں سے مشورہ مانگا ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں ماریہ ملک نے کہا کہ میں آپ لوگوں سے کچھ پوچھنا چاہ رہی ہوں، کیا میں اپنے بال کٹوا لوں، میں تھوڑا ہچکچا رہی ہوں اور کنفیوژ ہوں، میری مدد کریں۔

اسی دوران ان کے پالتو کتے کی آواز آتی ہے تو وہ مسکرا کر کہتی ہیں کہ ’کتا کہہ رہا ہے کہ مت کٹوائیں۔‘

اداکارہ چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کی جانب سے انہیں ملے جلا ردعمل دیا جارہا ہے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بال کٹوا لیں جبکہ کچھ بول رہے ہیں کہ آپ ان بالوں میں بہت اچھی لگتی ہیں نہیں کٹوائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maria Malik (@mariamalik_official)

اس سے قبل ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ کس طرح روزانہ جم جاتی ہیں، ڈسپلن کس طرح آتا ہے؟

یہ پڑھیں: جم اس لیے جاتی ہوں تاکہ زیادہ مزیدار کھانے کھا سکوں، ماریہ ملک

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے جم جانا اچھا لگتا ہے میں دو ڈھائی سال سے جم جارہی ہوں، اس سے پہلے کبھی کبھی جم جاتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ زندگی میں ایک صحت مند ایکٹویٹی ہونی چاہیے، اسکرین پر بھی فٹ نظر آنا ہوتا ہے۔

ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ مجھے کھانا ہے اور کیلوریز کم کرنا ہے، میری دماغی صحت بہت ضروری ہے اس لیے کوئی سمجھوتا نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائٹ کرتی ہوں لیکن بیچ بیچ میں چینگ کرتی ہوں، پنجابی ہوں، کبھی پراٹھا کھا لیا اور کبھی کڑاہی کھا لی۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ دل نہیں چاہ رہا ہوتا پھر بھی جم ٹرینر ایکسرسائز کرواتی ہیں اور کوئی بریک نہیں لینی دیتیں، میں ان کو بتا دیتی ہوں کہ کل میں نے یہ کھایا تھا جس کے بعد وہ ایکسٹرا ایکسرسائز کرواتی ہیں۔

ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ جب میں شوٹنگ پر ہوتی ہوں تو صبح 8 بجے جم جاتی ہوں، گیارہ بجے سوجاتی ہوں اور جب جم کرکے سیٹ پر جاتی ہوں تو ہائپر ایکٹو ہوتی ہوں، دن بھی بہت اچھا لگ رہا ہوتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں