اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس کا ماریہ قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ قتل کیس پر نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس نے نوٹس لیتے ہوئے اس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔

کوآرڈینیٹر نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس پنجاب محمد خالد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس دوران مقتولہ کے اہل علاقہ کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

محمد خالد نے کہا کہ خواتین کے حقوق کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے، پولیس کی تفتیش کو بھی مدنظر رکھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں بھائی نے اپنے والد، بڑے بھائی اور بھابھی کی موجودگی میں بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔

یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے مقتولہ ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا۔ تاہم قتل کے دوسرے دن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔

ایک وکیل نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس کے بعد پولیس نے بھائی اور والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں