بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا ںے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ کچھ عرصے سے کندھے کی انجری کا شکار تھیں۔

32 سالہ ٹینس اسٹار عالمی نمبر ایک بھی رہیں اور پانچ مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیے، اس سے قبل انہوں نے انجری کے سبب صرف دو مقابلوں میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ماریا شراپوا پر 2016 میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر 15 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ماریا کا ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر کہنا تھا کہ میں اس کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں، میں گزشتہ دس برس سے اپنے فیملی معالج کی ہدایت کے مطابق دوا کا استعمال کررہی تھی۔

ماریا شراپوا نے 2004 میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا اور فرنچ اوپن میں دو اور یو ایس اوپن اور آسٹریلین اوپن میں ایک، ایک ٹائٹل کے ساتھ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں