کراچی(6 مارچ 2026): پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ مرینہ خان نے ڈرامہ ‘تنہائیاں’ کے ری میک کیلئے ثانیہ اور قباچہ کے کرداروں کے لیے اپنی پسند بتا دی۔
مشہور زمانہ ڈرامہ ‘تنہائیاں’ میں ‘ثانیہ’ کا یہ جاندار کردار مرینہ خان نے خود ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دور کی اگر ڈرامے کا ری میک بنے تو پاکستان کی 2 اداکارہ ہانیہ عامر اور دنانیر اس کردار کے ساتھ انصاف کر سکتی ہیں۔
پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ مرینہ خان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے شہرہ آفاق کلاسک ڈرامہ سیریل ‘تنہائیاں’ کا آج ری میک بنایا جائے تو ‘ثانیہ’ کے مشہور کردار کے لیے ہانیہ عامر اور دنانیر مبین بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہیں۔
ڈرامے کے ایک اور یادگار کردار ‘قباچہ’ کے حوالے سے مرینہ خان کا کہنا تھا کہ اس کردار کے لیے کسی اداکار کا انتخاب کرنا بے حد مشکل کام ہے، کیونکہ اسے بہروز سبزواری نے ایک خاص رنگ دے دیا تھا۔ تاہم، ان کی رائے میں معروف میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی ‘قباچہ’ کا کردار بہت عمدگی سے نبھا سکتے ہیں۔
مرینہ خان کی اس تجویز کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامہ شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں اور مداح ان فنکاروں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


