پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

گیمبلنگ پارٹی پر چھاپا، مگر پیسہ غائب! ماڑی پور کیس کی تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 اپریل 2026): ماڑی پور ٹرٹل بیچ کے ہٹ میں گیمبلنگ پارٹی پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر ایس ایچ او ماڑی پور کی جانب سے 46 لاکھ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا معاملہ زور پکڑ گیا ہے۔

ملزمان سے اہم برآمدگی کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں، چھاپے کے دوران پکڑے گئے ملزم جاوید سے ایک موبائل فون، گھڑی اور ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور ملزم عادل عارف سے ایک موبائل فون، ایک بیگ جس میں 30 لاکھ 77 ہزار روپے نقد، 21 تولہ سونا، لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول، پرس جس میں 28 ہزار روپے بھی تھے برآمد ہوئے۔

محمد اقبال سے چابی، موبائل فون اور پرس سے ملنے والے 25 سے 30 ہزار روپے برآمد ہو گئے، محمد طاہر سے چابی، پرس اور 49 ہزار روپے برآمد کیے گئے، کامران یوسف سے گھڑی، موبائل فون اور پرس جس میں 26 ہزار 500 روپے تھے برآمد ہوئے۔

ماڑی پور پولیس پر بڑا الزام، گیمبلنگ کوئن ادیبہ کی پارٹی پر چھاپے میں برآمد لاکھوں روپے کہاں غائب ہو گئے؟

ذرائع کے مطابق ثاقب سے گھڑی، بریسلیٹ، چابی اور پرس جس میں ایک لاکھ روپے تھے برآمد ہوئے، ایاز احمد سے موبائل فون اور 22 سے 23 ہزار روپے برآمد ہوئے، حمزہ سے موبائل فون اور 73 ہزار روپے جب کہ عرفان سے موبائل فون، گھڑی اور 80 ہزار روپے ملے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ماڑی پور پولیس نے چھاپے کے بعد درج مقدمے میں صرف 2 لاکھ 55 ہزار 5 سو روپے برآمدگی ظاہر کی ہے۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں