جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

ٹرٹل بیچ پر گیمبلنگ پارٹی پر چھاپا، ڈی آئی جی ساؤتھ نے اہم قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 اپریل 2026): ٹرٹل بیچ کے ہٹ میں گیمبلنگ پارٹی پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر ایس ایچ او ماڑی پور کی جانب سے 46 لاکھ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کی خبروں پر ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع ابلاغ میں چلنے والی خبروں پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کو ماڑی پور ٹرٹل بیچ کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

اسد رضا نے ہدایت کی ہے کہ 5 روز میں شفاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

اس کیس میں ملزمان کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق 12 اپریل کو ماڑی پور پولیس نے ٹرٹل بیچ کے ایک ہٹ پر چھاپا مارا تھا، چھاپے کے دوران ہٹ پر زبیدہ عرف ادیبہ کی گیمبلنگ پارٹی چل رہی تھی، پولیس نے خاتون سمیت 40 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


گیمبلنگ پارٹی پر چھاپا، مگر پیسہ غائب! ماڑی پور کیس کی تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں


تاہم اس ایف آئی آر میں صرف 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کی برآمدگی ظاہر کی گئی تھی، جب کہ باوثوق ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کی جامہ تلاشی میں برآمد کی گئی رقم 48 لاکھ 79 ہزار روپے تھی۔

ذرائع کے مطابق جامہ تلاشی کے دوران برآمد کی گئی رقم ایف آئی آر میں ظاہر کی گئی رقم سے بہت زیادہ ہے۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں