بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

پاکستانی مچھلی اب روس بھی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(17 اپریل 2026): وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے ماہی گیری کے شعبے میں بڑی کامیابی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بتایا ہے کہ پہلی بار پاکستانی مچھلی اور سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پاکستان کی 16 کمپنیوں کو روس کو مچھلی برآمد کرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق روسی مارکیٹ تک رسائی کے بعد اب یوریشین اکنامک یونین کے دیگر ممالک تک رسائی بھی متوقع ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ سی فوڈ کی برآمدات کے لیے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنا رہا ہے، جس کے باعث پاکستان کی سالانہ سی فوڈ برآمدات 500 ملین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ روسی مارکیٹ میں داخلے سے مجموعی برآمدات 800 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جبکہ صرف روس کو برآمدات سے ابتدائی طور پر 300 ملین ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

سی فوڈ کی ترسیل کے لیے سمندری، فضائی اور زمینی راستے استعمال کیے جائیں گے، تاہم وسطی ایشیائی ممالک تک زمینی راستے کو کم لاگت تجارتی راہداری قرار دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان میں پاکستانی مچھلی کی بڑی طلب موجود ہے اور پاکستان کی بندرگاہیں اس علاقائی تجارت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی گرم پانی کی مچھلیاں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کر سکتی ہیں اور بہتر انفراسٹرکچر کے ذریعے برآمدات میں مزید نمایاں اضافہ ہوگا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں