The news is by your side.

Advertisement

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےغیرملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے خلیجی ممالک سے پاکستان میں غیرملکی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خفیہ اطلاع پرمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کی۔

maritime-post-1

maritime-post-2

کاروائی میں خلیجی ممالک سے ایک بوٹ کے ذریعے براستہ سمندر دو ہزارچارسو کین غیر ملکی ممنوعہ شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث چھ ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے، پکڑی جانے والی شراب کی مالیت چھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

maritime-post-3

maritime-post-4

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں