تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

”صحیح شخص سے شادی کے بعد کے اثرات“ مریم نفیس کی تصاویر وائرل

حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی معروف اداکارہ مریم نفیس کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر مریم نفیس نے اپنی نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔ تصاویر میں انہیں گلابی رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم نفیس نے تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”یہ صحیح شخص سے شادی کے بعد کے اثرات ہیں“۔ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی مین بہت خوش ہیں۔

تصاویر دو گھنٹے قبل پوسٹ کی گئی ہیں۔ انہیں اب تک 10 ہزار سے زائد مداح پسند کر چکے ہیں۔

اس سے قبل مریم نفیس نے اپنی شادی کی ویڈیو شیئر کی تھیں۔ مریم نفیس فلم میکر امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اداکارہ کے شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مریم نفیس نے اپنی شادی کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوہر امان احمد کے ساتھ رقص کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مریم نفیس عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی۔ ان کے شوہر امان احمد بھی اداکار ہونے کے ساتھ فلم میکر بھی ہیں۔ اداکارہ نے ”دیار دل“، ”عشق بے نام“، ”حیا کے دامن میں“، ”کبھی بینڈ، کبھی باجا“، ”یاریاں“، ”محبت نہ کریو“، ”جھوٹی“ اور ”کچھ نہ کہو“ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -