اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ بیٹے عیسیٰ کو شادی کے بعد الگ کردوں گی کیونکہ اس کی بیوی کی ذمہ داری نہیں کہ ہمارا خیال رکھے۔
مریم نفیس ایک مقبول پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں، جنہیں ان کے اعتماد اور بہترین اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
انہوں نے 2015 میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامہ سیریل سےشہرت حاصل کی۔ مریم کے انسٹاگرام پر دس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کے قابلِ ذکر ڈراموں میں جانِ جہاں ودیگر شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: دو بچے بہت ہیں کیونکہ شوہر بھی بچہ ہوتا ہے جسے آپ پالتے ہیں، مریم نفیس
مریم نفیس کی شادی فلم میکر اور ڈائریکٹر امان احمد سے ہوئی ہے اور وہ ایک پیارے سے بیٹے "عیسیٰ” کی والدہ ہیں جو تقریباً ایک سال کا ہونے والا ہے۔
حال ہی میں مریم نفیس نے پروگرام "گڈ مارننگ پاکستان” میں شرکت کی۔ شو کے دوران انہوں نے ساسوں کے اپنی بہوؤں کے ساتھ رویے کے بارے میں کھل کر بات کی۔
مریم نفیس نے کہا کہ ہمارے دین میں یہ حکم ہے کہ بچوں کو شادی کے بعد علیحدہ کر دیا جائے تاکہ ان کی اپنی ذاتی زندگی (پرائیویسی) ہو، اگرچہ عیسیٰ ابھی بہت چھوٹا ہے لیکن میں نے ابھی سے اپنا ذہن بنانا شروع کر دیا ہے کہ وہ اپنی شادی کے بعد الگ رہے گا کیونکہ یہ اس کی بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ ہمارا خیال رکھے۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ مالی مجبوریوں کی وجہ سے الگ گھر کا انتظام نہیں کر سکتے تو کم از کم انہیں گھر کے اندر ہی اتنی جگہ اور آزادی دیں کہ وہ سکون سے رہ سکیں۔
مریم نفیس نے کہا کہ عمر رسیدہ خواتین اکثر یہ سمجھتی ہیں کہ وہ ہمیشہ درست ہیں اور ان کی بہو کچھ بھی ٹھیک طرح سے نہیں کر سکتی۔ تمام مسائل وہیں سے شروع ہوتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


