The news is by your side.

Advertisement

مارک باؤچر کو بھی پاکستان بھا گیا

کراچی: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر بھی پاکستان کے معترف ہوگئے اور کہا یہاں ہم نے خود کو جنوبی افریقا سے بھی زیادہ محفوظ سمجھا۔

تفصلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،ہم نے یہاں خود کو جنوبی افریقہ سے بھی زیادہ محفوظ سمجھا، یہاں سب کچھ ایک خواب کی مانند لگا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان شاندار تھا اور ہم نے بہت کچھ سیکھا، یہاں ریورس سوئنگ اور گیند کا اسپن ہونا متوقع تھا، محمد رضوان نے دونوں فارمیٹ میں بہتر کھیل پیش کیا۔

حیدر علی کو اوپنر کیوں بھیجا؟ بابر اعظم نے بتادیا

دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ لڑکوں کو جنوبی افریقا کے خلاف صرف بے خوف کرکٹ کھیلنےکی ہدایت کی تھی، بے خوف کرکٹ کھیلیں تو کئی اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو بتادیا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، محمد رضوان نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ثابت کیا اچھی فارم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جاتا، انجری سے واپس آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، پی ایس ایل میں کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں