اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

مارک روفالو نے ٹرمپ کو بدترین انسان قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: معروف امریکی اداکار مارک روفالو نے وینزویلا پر امریکی حملے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فلم ساز اور اداکار مارک روفالو نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں اپنے کوٹ میں لگی پن سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے اس موقع پر ایک ”بی گڈ“ پن پہنا ہوا تھا، تاکہ رینی نیکول گُڈ کی یاد دلائی جاسکے جنہیں حال ہی میں امریکا کے شہر منی ایپلس میں ’آئی سی ای‘ کے ایک اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

روفالو نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے نامزدگی پر فخر کرتے ہیں لیکن ملک کے موجودہ حالات معمول کے نہیں رہے، اور ایک خوشی کی تقریب میں بیٹھ کر ان کے لیے خاموش رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکا سے محبت کرتے ہیں، مگر جو کچھ آج ہو رہا ہے، وہ ان کے خیال میں ”اصل امریکا“ نہیں ہے۔

اداکار نے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک طاقتور ملک ہے مگر اس کی قیادت بین الاقوامی قانون کو اہمیت نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ”صرف اپنی ذاتی اخلاقیات“ کو اہمیت دیتے ہیں اور بعض سیاسی فیصلے، جیسے وینیزویلا کے حوالے سے تنازع، ملک اور دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

ایران میں حالیہ مظاہرے روس کیلیے پیغام ہیں، زیلینسکی

صدر ٹرمپ کو رُفالو نے اس موقع پر ”بدترین انسان“ قرار دیا، اور کہا کہ اگر دنیا کا سب سے طاقتور ملک ایسے رہنما کی اخلاقیات پر انحصار کرے تو بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں