آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ میچز ہارنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث ایشز سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث ایشز سیریز سے باہر ہوگئے۔
مارک ووڈ پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس سے اب تک وہ صحتیاب نہ ہوسکے۔ ان کی جگہ میتھیو فشر کو انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کا شکار ہوکر ایشیز سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ تیسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔
ہیزل ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ابتدائی دو ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل سکے جبکہ وہ آخری بار بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے۔
آسٹریلیا کی ریکی ٹیم دورہ پاکستان کے انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
کوچ نے کہا کہ ہیزل ووڈ کی توجہ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے تیار ہونے پر مرکوز ہوگی۔
واضح رہے کہ 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


