تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مارک زکر برگ کا صومالی مہاجر خاندان کے ساتھ افطار

سانس فرانسسکو: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے مینی سوٹا کے شہر مینا پولس میں مقیم صومالی مہاجرین کے گھر پر افطاری کی۔

مارک زکر برگ کی پوسٹ کے مطابق انہیں صومالیہ کے پناہ گزین خاندان نے افطاری پر مدعو کیا جو گزشتہ 26 سال سے امریکا کے ریلیف کیمپ میں اپنی زندگی بسر کررہا ہے۔

فیس بک کے بانی مہاجر خاندان کی دعوت پر 23 جون کو اُن کی رہائش گاہ افطار کے لیے پہنچے، مارک زکر برگ کی موجودگی سے مہاجر خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے فیس بک کے بانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مارک زکر برگ نے افطار کی تصویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے اب تک سیکڑوں لوگ پسند کرچکے ہیں اور تقریبا اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے کمنٹس کر کے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

اپنی فیس بک پوسٹ میں مارک زکر برگ نے ’’مہاجر صومالی خاندان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ پناہ گزینوں کی جدوجہد اور زندگی نے ایک نئی ہمت پیدا کی،  پناہ گزین ایک انجان مقام پر کس طرح نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں یہ بہت متاثر کن بات ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر کیمپ میں رہنے والے شخص سے جب پوچھا کہ ’’کسی بھی پناہ گزیں نے پاس یہ پسند نہیں ہوتی کہ اب وہ کس نئے مقام پر منتقل ہوگا اور وہاں کے حالات کیسے ہوں گے؟‘‘۔

مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ مہاجر شخص کے مختصر جواب نے مجھے بہت متاثر کیا اور کہا کہ ’’کیمپ میں رہنے والے تمام ہی لوگ اب امریکا کو ہی اپنا گھر سمجھتے ہیں‘‘۔

پڑھیں: امریکا مہاجرین کی سرزمین ہے، ٹرمپ فیصلوں‌ پر نظر ثانی کریں، مارک زکربرگ

یاد رہے ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں مہاجرین کے داخلے پر پابندی کے اعلان پر فیس بک بانی نے کھل کر مخالفت کرتے ہوئے امریکی صدر کا آئینہ دکھایا تھا، مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ اُن کا خاندان بھی مہاجر تھا مگر اب وہ امریکا سے بہت پیار کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -