تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

فیس بک کے بانی کا ملازمین کے لیے بہت بڑا قدم

نیویارک: سماجی رابطوں کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک ایلیٹ زکربرگ سلیکون ویلی کے ہیڈ کوارٹر کے قریب اب ایک نیا شہر تعمیر کر رہے ہیں، جہاں فیس بک ملازمین رہائش اختیار کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا نیوز کے مطابق مارک زکربرگ اب ایک شہر تعمیر کرنے جا رہے ہیں، فیس بک کے جو ملازمین وہاں رہنے کا فیصلہ کریں گے وہ ملازمت نہیں چھوڑ سکیں گے۔

سوشل نیٹ ورک فیس بک جس کے 2.9 بلین صارفین ہیں، اب ایک حقیقی زندگی کی کمیونٹی کا روپ دھار لے گا، یہ کمیونٹی کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں 59 ایکڑ زمین پر ولو پارک کے نام سے تعمیر ہوگی۔

فیس بک واسیوں کا یہ شہر 1729 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہوگا، جن میں سے تقریباً 320 یونٹس مناسب قیمت میں دستیاب ہوں گے، اور 120 بزرگ شہریوں کے لیے مختص ہوں گے، اور ہاؤسنگ یونٹس صرف فیس بک ملازمین کے لیے نہیں ہوں گے بلکہ یہاں کوئی بھی گھر خرید سکے گا، تاہم بیش قیمت یونٹس ممکنہ طور پر فیس بک کے ملازمین ہی خریدیں گے۔

فیس بک شہر میں سپر مارکیٹ، فارمیسی، کیفے، ریسٹورنٹس اور 193 کمروں پر مشتمل ہوٹل ہوں گے، ٹاؤن اسکوائر سے علیحدہ ایک 4 ایکڑ زمین پر مشتمل عوامی پارک اور 2 ایکڑ زمین پر ایک پارک بنایا جائے گا، جوکہ نیویارک سٹی کی ہائی لائن پارک کے طرز پر ہوگا۔

فیس بک نے 1.25 ملین مربع فٹ پر نیا آفس، میٹنگ اور کانفرنس روم بنانے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے، نئے آفس کی تعمیر کے بعد 3400 نئے ملازمین کو رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ کمپنی نے کئی سال قبل اپنے عملے کو یہ پیش کش کی تھی کہ اگر وہ دفتر سے 10 میل کے فاصلے تک رہیں گے تو انھیں زیادہ سے زیادہ تنخوا دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -