تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

فیس بک کے غلط استعمال سے روس امریکی نظام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے: مارک زکربرگ

واشنگٹن: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اینالیٹیکا اسکینڈل کے حوالے سے امریکی سینیٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ روس کے سافٹ ویئر ماہرین ہمارے انٹرنیٹ سسٹم کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر کے امریکی سیاسی نظام کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ برطانوی سیاسی مشاورتی فرم کیمبرج اینالیٹیکا کی جانب سے فیس بک صارفین کا ڈیٹا چرانے کے معاملے پر امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے۔

کیمبرج اینالیٹیکا نے امریکی انتخابات میں دخل انداز ہونے کے لیے فیس بک کے 5 کروڑصارفین کا ڈیٹا چرایا تھا۔

فیس بک کے بانی نے امریکی سینیٹروں کو بتایا کہ ان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو روسی آپریٹرزاپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ ان کا کہنا ہے فیس بک مسلسل روس کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، اور یہ ہتھیاروں  کی جنگ سے بھی بڑی لڑائی ہے۔

مارک زکر برگ نے بتایا کہ سن 2016 کے امریکا کے صدراتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر تحقیقات کرنے والے خصوصی قونصل رابرٹ میولر نے فیس بک عملے سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔

ان کا کہنا تھا، ’ میں تحقیقات میں شامل نہیں تھا، تاہم خصوصی قونصل اور ہمارے درمیان کی گئی بات چیت ایک راز ہے، وہ رازدارانہ باتیں کھلے عام نہیں بتائی جاسکتیں‘۔

واضح رہے کہ فروری 2016 میں رابرٹ میولر نے 13 روسی باشندوں پر تین روسی کمپنیوں کے ساتھ مل کر صدرارتی انبتخابات میں اثرانداز ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پرتحقیقاتی کام کرنے والی جن روسی کمپنیوں پرفرد جرم عائد کی گئی تھی ان میں ایک ’روسی ٹرول فارم‘ بھی ہے جس کا مقصد امریکا کے سیاسی نظام کو درہم برہم کرنا ہے۔

مارک زگربرگ نے سینیٹ کو بتایا کہ کہ فیس بک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جعلی اکاؤنٹز کی شناخت کےلیے نئے طریقہ کار وضع کررہی ہے جس کے بعد صارفین کا ڈیٹا چوری کرنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس میں ایسے ماہر افراد موجود ہیں جن کا مقصد ہی ہمارے نظام اور دوسرے انٹرنیٹ سسٹم کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔ کمپنی کو ایسے شرپنسد لوگوں کو روکنے کےلیے فیس بک کو مزید بہتر بنانا ہوگا جس کے لیے خطیر رقم درکار ہے۔


’فیس بک‘ کے بانی مارک زکربرگ یورپ کی سختیوں سے پریشان


سینیٹ کی جانب سے زور فیس بک پر ’ریگولیشن‘ لگائے جانے کے سوال پر 33 سالہ ارب پتی مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ’اگر ریگولیشن صحیح ہوا تو میں اس کا خیر مقدم کروں گا‘۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی سیاسی مشاورتی فرم کیمبرج اینالیٹیکا نے فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کیا تھا جس کا انکشاف ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ صارفین کے ڈیٹا کو مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخاب میں اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھی ڈیٹا چوری کرنے والی سیاسی مشاورتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی گئی تھی جبکہ فیس بُک بانی مارک زکربرگ کو برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی وضاحت کے لئے طلب کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -