ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

قومی اسمبلی میں معرکہِ حق کی مناسبت سے متفقہ قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں معرکہ حق کی مناسبت سے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معرکہ حق کی مناسبت سے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ ایوان قومی فخر کے ساتھ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہتا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق پہلگام واقعے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت نے جھوٹی مہم شروع کی، ایوان پاکستان شفاف تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق ایوان پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سےمتوازن اور فوری ردعمل کو سراہتا ہے، ایوان ہر سپاہی، افسر کو جرات، پیشہ ورانہ انداز پر خراج تحسین پیش کرتا ہے، پاکستان کے جے 10 سی جہاز نے بھارت کےقیمتی عسکری ذخائر کو تباہ کیا پاک افواج کے ردعمل نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔

قرارداد میں معرکہ حق کی فتح پر پاکستان کی افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور یہ ایوان شہدا پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے ہمیں اپنے شہدا کو فخر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں