ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے لاہور کی مارکیٹوں کے کاروباری اوقات کار میں یکم جون تک نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے تاجروں کے دیرینہ مطالبے پر کاروباری اوقات رات 10 بجے تک مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نرمی عید الاضحیٰ کی مناسبت سے کی گئی ہے۔

مارکیٹوں کے اوقات میں توسیع کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز  نے کہا کہ اس عمل سے معاشی سرگرمیاں مزید فعال ہو سکیں۔ اقدام سےشہریوں کیلئےخریداری کےعمل کو آسان بنانا ہے۔

لاہور میں تاجر تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے سبب کفایت شعاری مہم کے تحت مارکیٹ کے اوقات رات 8 بجے مقرر کیے گئے تھے۔

+ posts

خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں