بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

کراچی میں مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کتنے بجے بند ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں مارکیٹیں 9 بجے ، شادی ہال 11 بجے اور ریسٹورنٹس تک 12 بجے تک کھلا رکھنے کی تجویز پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت تاجر رہنماؤں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے مارکیٹیں جلد بند کرنے کی تجاویز اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں رضوان عرفان، شرجیل گوپلانی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر ممتاز تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تاجروں کو آگاہ کیا کہ وفاق نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا تھا کہ کوئی بھی حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز (تاجروں) سے ملاقات اور مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

تاجروں اور مختلف ایسوسی ایشنز نے اجلاس میں اپنی اپنی تجاویز پیش کیں، تاجروں نے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق کیا لیکن رات 9 بجے تک کا وقت مانگ لیا جبکہ شادی ہال مالکان نے تقاریب رات 10 سے 11 بجے کے درمیان ختم کرنے کی تجویز دی۔

اس کے ساتھ ریسٹورنٹ مالکان نے اپنا کاروبار رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا تاہم شادی ہال مالکان نے تقریبات میں ‘ون ڈش’ کی پابندی پر مکمل رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

تاجر رہنما رضوان عرفان نے نشاندہی کی کہ اگر مارکیٹیں، ہوٹل اور شادی ہال ایک ہی وقت میں بند کیے گئے تو شہر میں شدید ٹریفک جام کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔

انہوں نے تجویز دی کہ ٹریفک مسائل سے بچنے کے لیے مختلف شعبوں کے لیے الگ الگ اوقات کار مقرر کیے جائیں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق، صوبائی حکومت تاجر برادری کی جانب سے پیش کی گئی ان تمام تجاویز پر غور کرے گی اور کراچی کی وسعت و عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں