The news is by your side.

Advertisement

اسکردو میں سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا گیا، محکمہ جنگلی حیات

گلگت: محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ضلع اسکردو میں سیزن کا پہلا ماخور شکار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں اٹلی کے شہری نے سیزن کا پہلا مارخور شکار کرلیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اٹلی کے شہری کارلوپاسکو نے 85 ہزار امریکی ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ شکار فیس کی 80 فیصد رقم مقامی آبادی اور 20 فیصد رقم حکومت کو دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں گلگت بلتستان کے ضلع استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر فیس دے کر مارخور شکار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: استور میں امریکی شہری نے 90 ہزار ڈالر میں مارخور شکار کرلیا

یاد رہے کہ 13 جنوری کو گلگت میں امریکی شہری نے قانونی شکار کے تحت 1 لاکھ ڈالر فیس کے عوض مارخور شکار کیا تھا، یہ پہلا ہنٹنگ ٹرافی ایوارڈ تھا، خیال رہے کہ مارخور کے شکار کے لیے سالانہ صرف چار پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

مارخور جنگلی بکرے کی قسم کا ایک پہاڑی بکرا اور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ ہمالیہ، قراقرم، ہندو کش اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں پائے جانے والے اس جانور کو اپنی نسل مٹنے کے خطرے کا سامنا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں اس کی پانچ اقسام ہیں جن میں سے تین اقسام پاکستان میں پائی جاتی ہیں، جنھیں سلیمان مارخور، کشمیر مارخور اور استور مارخور کہا جاتا ہے، استور مارخور کا مسکن گلگت کے علاقے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں