پی ایس ایل کی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے پی ایس ایل الیون کے لیے آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کو کپتان مقرر کردیا ہے۔
حیدرآباد کنگز مین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیو کے ذریعے کپتان کے نام کا اعلان کیا ہے، مارنس لبوشین پہلی بار پی ایس ایل میں ان ایکشن ہوں گے۔
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ ٹیم کو جوائن کریں گے وہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
بریڈ برن کنگز مین حیدرآباد کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ اس سے قبل وہ 2018 سے 2020 تک پاکستان کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
یہ پڑھیں: حیدرآباد کنگز مین نے ٹیم کی جرسی متعارف کروادی
اس سے قبل حیدرآباد نے صائم ایوب، عثمان خان، معاذ صداقت اور عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
صائم ایوب اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ تھے، انہیں پلاٹینیم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے، جس کے بعد وہ رواں سیزن کے مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔
عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 96 لاکھ روپے اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں سائن کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


