تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مارنوس لبوشین کو کراچی کی ’دال روٹی‘ پسند آگئی

کراچی: دنیا کے نمبر ون بلے باز مارنوس لبوشین کو کراچی کی دال روٹی پسند آگئی جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دال روٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دن کے کھانے میں بھی دال اور روٹی ہی کھائیں گے کیونکہ یہ ڈش انہیں بہت مزیدار لگی ہے۔

مارنوس لبوشین کی اس ٹویٹ کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہیں کراچی کے دیگر کھانے کھانے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی طرف سے مارنوس لبوشین کو سب سے زیادہ پیار اور احترام ملا۔

مزید پڑھیں: مارنوس لبوشین نے اپنے نام کا ’تلفظ‘ بتادیا

مارنوس لبوشین سے منسلک پوسٹرز پر ان کے مشکل نام یاد کرنے کے حوالے سے لکھا گیا تھا تو کسی پر نام کا تلفظ لکھا گیا تھا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں ہر جانب اپنے پوسٹرز دیکھ کر مارنوس بھی ردعمل دینے سے خود کو روک نہ سکے تھے۔

پہلے ٹیسٹ کے آخری روز میچ کے آغاز سے قبل مارنوس لبوشین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ مجھے راولپنڈی میں شائقین کے تمام تر پوسٹرز بہت پسند آئے ہیں، پاکستان میں خوش آمدید کہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -