The news is by your side.

شادی کے چند ہی روز بعد شاطر دلہن دولہا کو لوٹ کر فرار ہوگئی

بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں شادی کے چند ہی روز بعد شاطر دلہن دولہا کو لوٹ کر فرار ہوگئی۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 ستمبر کو ضلع مدورائی میں 26 سالہ دلہن سندھیا کی دولہا دھنپال سے شادی ہوئی جس میں دلہن کی طرف سے چند ہی لوگ شریک ہوئے۔

شادی کے چند ہی روز بعد سندھیا سسرال سے مہنگے زیورات، قیمتی اشیاء اور نقدی لے کر فرار ہوگئی۔ سسرال والوں نے اسے ہر جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ بعد میں پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔

مزید پڑھیں: دلہے نے شادی سے ساس کو ہی جانے کا کہہ دیا

پولیس نے شاطر دلہن کو گرفتار کرنے کے لیے جال بِچھایا اور تصویر کے ساتھ اشتہار جاری کردیا جس کی مدد سے وہ ہاتھ آگئی۔

پولیس تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ سندھیا پہلے ہی پانچ لوگوں کے ساتھ شادی کا بہانہ بنا کر انہیں لوٹ چکی ہے اور دھنپال چھٹا دولہا تھا۔ ملزمہ کے ساتھ اس کے اہل خانہ بھی ملے ہوئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں