ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

میرج ہال ایسوسی ایشن کیوں سراپا احتجاج ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 مارچ 2026): سندھ حکومت کے میرج ہال کی کیپیسٹی سے متعلق نوٹیفکیشن پر میرج ہال ایسوسی ایشن کا سراپا احتجاج ہے۔

میرج ہال ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن میں کیپیسٹی 200 افراد تک محدود کرنے اور ڈش سے متعلق پابندی لگانے کے فیصلہ کو مسترد کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے توانائی کی بچت نہیں ہوگی بلکہ عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا، میرج ہال میں کم یا زیادہ مہمانوں کی تعداد سے توانائی کی بچت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی ہالز مالکان اور ایونٹ سروسز فراہم کرنے والوں کیلیے اہم خبر

رانا رئیس احمد نے کہا کہ شادی کے موقع پر مہمان اپنے گھروں کی لائٹس اور گیس بند کر کے آتے ہیں جس سے توانائی کی بچت ہوتی ہے، ایک ہی جگہ پر کھانا پکنے سے گیس بھی کم استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادیوں میں فیملیز ایک گاڑی میں آتی ہیں جس سے پیٹرول کی بچت ہوتی ہے، سندھ حکومت کے فیصلے سے میرج ہال کی صنعت متاثر ہوگی، عوام اور اس کی مین پاور پر بھی اضافی دباؤ پڑے گا۔

میرج ہال ایسوسی ایشن نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں