The news is by your side.

Advertisement

ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کو دو سال مکمل! سالگرہ کیسے منائی؟

شوبز انڈسٹری کے معمر ترین جوڑے منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے شادی کو دو برس مکمل ہونے پر یادگار جشن منایا۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے دو برس قبل سینئر اداکار منظر صہبائی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس پر سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغام بھی موصول ہوئے جب کہ کچھ صارفین نے بے جا تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

زندگی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود شوبز انڈسٹری کی سینئر جوڑی منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی شادی کے دو سال کامیابی سے مکمل ہوگئے۔

خوشی کے اس موقع پر سینئر اداکار منظر صہبائی نے ثمینہ احمد کے ہمراہ شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بہترین تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ‘آج ان کی شادی کی دوسری سالگرہ ہے’۔

خیال رہے کہ 70 سال سے زائد عمر رکھنے والے سینئر اداکار منظر صہبائی نے 4 اپریل 2020 کو لاک ڈاؤن کے دوران سینئر اداکار ثمینہ احمد سے عقد کیا تھا۔

فروری 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ثمینہ احمد کی اس سے قبل فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے شادی ہوئی تھی جو 1993 میں انتقال کرگئے۔

اداکارہ ثمینہ احمد کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کر چکی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں