site
stats
پاکستان

پونے چار فٹ کے حمید کوشریک حیات مل گئی

لاہور : پونے چار فٹ کے دلہا کو ساڑھے تین فٹ کی دلہن مل گئی، دونوں آج رشتہ ازدواج میں بندھ گئے.

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میں اپنی نوعیت کی انوکھی شادی میں پونے 4 فٹ کے دلہا حمید اور ساڑھے 3 فٹ کی دلہن زینب نے ایک تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے.

دلہا دلہن کے اہل خانہ بھی اس پر مسرت موقع پر شاداں نظر آرہے تھے جب کہ اہل محلہ نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور دلہا دلہن کو دعاؤں میں الوداع کیا.

پستہ قد زینب اورحمید نے زندگی کے نئے سفرپرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری زندگی کا سب سے اہم دن ہے اور سب کچھ ایک خواب کی طرح لگتا ہوں.

اس موقع پر دلہن نے اپنی بارات پرایک گانا بھی اپنے جیون ساتھی کے نام کیا اور اپنی مترنم آواز میں سنائے گئے گانے کو اپنے شوہر کے لیے تحفہ قرار دیا.

دلہا حمید نے کہا کہ پیار و محبت کے عمر اور قد کی کوئی قید نہیں ہوتی، مجھے معلوم تھا کہ اللہ نے سب کے لیے جوڑی بنائی ہے اس لیے میری شریک حیات بھی کہیں نہ کہیں موجود ہوں گی اور مجھے مل گئیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top