تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

غیر شادی شدہ افراد بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، تحقیق

لندن: برطانوی ماہرین نے غیر شادی شدہ افراد کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں بھولنے کی بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو جلد از جلد شادی کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ازدواجی زندگی شروع ہونے کے بعد کی مصروفیات اور دیگر کاموں کے باعث وہ ضروری کاموں کو بھول جاتے ہیں تاہم ماہرین نے غیر شادی شدہ افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

برطانیہ میں ہونے ہوالی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ غیر شادی شدہ افراد میں بھولنے کی بیماری زیادہ پائی جاتی ہے اس کے برعکس شادی شدہ افراد ہر چیز کو یاد رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دل کی بیماری سے خواتین بھی غیر محفوظ، تعداد میں‌ مسلسل اضافہ

ماہرین کے مطابق سماجی رشتوں اور محبت کے تعلق سے جڑے لوگ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں اور وہ بیمار ہونے کے بعد فوری طور پر معالج سے رابطہ کرتے ہے جبکہ غیر شادی شدہ افراد کاہلی کے باعث ڈاکٹر کے پاس جانے سے گریز کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ازدواجی زندگی شروع ہونے کے بعد میاں بیوی اہم باتیں ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سےاُن کا ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں اس کے برعکس غیر شادی شدہ افراد کا بلڈ پریشر زیادہ ہوتا ہے اور وہ عارضہ قلب و ذیابیطس جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہتر ازدواجی حیثیت فالج سے بچاؤ کے لیے معاون

تحقیق کے دوران 8 لاکھ افراد سے انٹرویوز کیے گئے جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ شادی شدہ افراد کا دماغ زیادہ متحرک ہوتا ہے جبکہ غیر شادی شدہ نوجوانوں میں دماغی بیماری لاحق ہونے کے امکانات 42 فیصد تک ہوتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -