جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

نوبیاہتاجوڑے کےقتل کیس، جرگے کے 2گرفتار ملزمان کا اعترافِ جرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نوبیاہتا جوڑے کے قتل کیس میں جرگے کے 2گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ جرگےکےکہنےپرقتل کی حکمت عملی بنائی گئی، 22نومبرکی رات جرگےکے سربراہ نے اپنے بیٹوں کیساتھ جوڑے کو قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کے قتل کیس کی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی ، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، جرگے کے 2گرفتار ارکان نے اعتراف جرم کرلیا، اعتراف جرم کرنےوالے ملزمان میں ضیاالحق اور غلام رسول شامل ہیں ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزمان نے اقبالی بیان قلمبند کرایا ، ملزمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ جرگے نے نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دیا، جرگے کے کہنے پر قتل کی حکمت عملی بنائی گئی، دونوں اطراف کے ممبران نے قتل کی حکمت عملی بنائی۔


مزید پڑھیں :  کراچی : شادی شدہ جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، ملزمان عدالت میں پیش


اقبالی بیان کے مطابق 22نومبرکی رات جرگےکے سربراہ نےاپنےبیٹوں کیساتھ جوڑےکو قتل کیا، 23نومبر کو جرگےنے مشورے کے بعد لاشوں کوغائب کرنے کاحکم دیا، رات ایک بجے قائم خانی قبرستان میں ہم نےلاشیں دفنا دیں۔

بیان قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ قتل کے مقدمے میں پندرہ ملزمان نامزد ہیں، جن میں سے پولیس نو کو گرفتارکر چکی ہے جبکہ نشاندہی پر جوڑےکی قبر کشائی کی گئی تھی، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےبھجوائی جا چکی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے مومن آباد میں جرگے کے حکم پر ہونے والے دوہرے قتل کا پولیس نے سراغ ڈھونڈ نکالا تھا اور نو ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ قتل کی اس واردات میں لڑکے اور لڑکی ‘ دونوں کے گھر والے اور لڑکی کی جہاں منگنی کی گئی تھی‘ اس خاندان کے افراد مشترکہ طور پر شریک ہیں۔


مزید پڑھیں : کوہستانی جرگے کے حکم پرکراچی میں دوہرے قتل کی واردات


ملزمان نے قتل کے بعد لاشیں اتحاد ٹاؤن کے قبرستان میں دفن کردی تھیں‘ پولیس کچھ دیر بعد اتحاد ٹاؤن قائم خانی قبرستان میں قبرکشائی کروائے گی‘ دوہرے قتل میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مومن آباد میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں