تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

محبوبہ سے ملاقات کیلئے سرنگ بنانے والا پکڑا گیا

شادی شدہ عورت کی محبت میں گرفتار میکسیکن شہری کو محبوبہ سے ملاقات کےلیے اس کے گھر کھودنا مہنگا پڑگیا۔

محبت کی لازوال داستانیں تو برسوں سے کہانیوں، فلموں اور دڑاموں کی صورت میں سب ہی دیکھتے آرہے ہیں لیکن کیا کسی نے ایسی داستان سنی یا دیکھی ہے جس میں محبوب نے اپنی محبوبہ سے ملنے کےلیے زمین میں سرنگ کھود دی ہو۔

محبوبہ سے ملاقات کےلیے سرنگ کھودنے کا واقعہ لاطینی امریکا ملک میکسیکو میں پیش آیا جہاں ایک شخص شادی شدہ خاتون کی محبت میں گرفتار ہوگیا۔

البرٹو نامی شہری شادی شدہ عورت کی محبت میں گرفتار تھا اور اس سے اپنی محبت خفیہ رکھنے کےلیے سرنگ بنائی ملاقات میں آسانی ہو اور ان کے تعلق سے کوئی آگاہ بھی نہ ہوسکے۔

البرٹو اور اس کی شادی شدہ محبوبہ کے درمیان سرنگ کے ذریعے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک روز خاتون کے شوہر جارج کو البرٹو سے ملاقات کا علم ہوگیا۔

خاتون کا شوہر سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا اور ایک اور روز اچانک وقت سے پہلے گھر آگیا، جہاں پہلے سے البرٹو موجود تھا جو خاتون کے شوہر جارج کو دیکھ کر صوفے کے پیچھے سے غائب ہوگیا۔

خاتون کے شوہر نے صوفے کے عقب میں دیکھا تو ایک گڑھا بنا ہوا تھا جب کہ وہ اس گڑھے میں اترا تو حیران رہ گیا کہ وہ گڑھا دراصل ایک سرنگ تھی جو البرٹو کے گھر تک جارہی تھی۔

جارج سرنگ کے ذریعے البرٹو کے گھر پہنچا اور البرٹو کی درخواست کے باوجود اس کی بیوی کو نیند سے جگا کر ساری داستان سنائی۔

البرٹو نے بیوی سے اپنی دوسری محبت کی کہانی پوسیدہ رکھی ہوئی لیکن جارج نے اسے ساری حقیقت بتا دی جس کے باعث جارج اور البرٹو میں جھگڑا ہوا اور پولیس نے البرٹو کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ میکسیکو سرنگیں کھودنے کےلیے کافی مشہور ہے کیوں کہ میکسیکو سے امریکا منشیات کی اسمگلنگ سرنگوں کے ذریعے ہی کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -