ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے،مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک مواقع کانیاافق ہے،اس سے خطےمیں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے، دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے جنوبی ایشیا میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کاموضوع انتہائی اہم اورکلیدی ہے، کانفرنس کی میزبانی باعث مسرت ہے، شرکا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، میڈیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، حالات بدلنے کیساتھ میڈیا کی ذمے داریاں بدل رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھنے سے دستیاب وسال پر دباؤ بڑھتا ہے، پانی کی دستیابی جنوبی ایشیائی خطے کا اہم مسئلہ ہے، مسائل کے حل کیلئے مسائل پر بات چیت ضروری ہے۔

- Advertisement -

وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے، علاقائی مسائل کے حل کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے، پاکستان میں میڈیا نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا، عوامی روابط کے فروغ سے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےساتھ ساتھ اداروں کا ارتقا بھی ہورہاہے، جھوٹی خبروں کا خاتمہ دنیا بھر میں موضوع بحث ہے، سی پیک مواقع کا نیا افق ہے،اس سے خطے میں ترقیاتی انقلاب آرہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان نے بیش بہاقربانیاں دیں، دہشت گردی کے واقعات میں 92فیصد کمی آچکی ہے، پاکستان میں مثبت تبدیلیوں کو پائیدار بنانا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں