اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب سانحہ ماڈل ٹاؤن کےٹھیکیدارنہ بنیں، عمران صاحب جو آپ سے جواب مانگتا ہے اسے تو گالی دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ٹھیکیدار نہ بنیں، عمران خان جواب دیں پارلیمنٹ پر حملہ کیوں کیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزاراسکول بندہو گئے ہیں ، جنگ کرپشن کا خاتمہ ہوتی توکےپی احتساب کمیشن بندنہ ہوتا۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے وزراکی کرپشن کو چھپانے کیلئےشورکررہےہیں، عمران خان تو خود پارٹی کی فنڈنگ کیلئے جوئے کا اعتراف کر چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عمران صاحب اب تک عائشہ گلالئی کا جواب نہیں دے سکے، عمران صاحب جو آپ سے جواب مانگتا ہے اسے تو گالی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں : عوام2018 میں سازش کرنے والوں کو لگام دیں گے، مریم اورنگزیب
یاد رہے کہ چند روز قبل مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام 2018 میں ترقی کاراستہ روکنےوالوں اورحکومت کے خلاف سازش کرنے والوں لگام دیں گے، عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات2018کی تیاریاں کررہی ہیں ، مخالفین 4سال کےدوران عوامی منصوبوں پر تنقید کرتے رہے، احتساب کانعرہ لگانےوالوں نےکےپی کے میں احتساب کو تالالگایا، پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے استعفے دے کر واپس لے چکے ہیں۔