پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

مریم اورنگزیب نے این اے 129 میں پی ٹی آئی کے خالی کیمپ کی فوٹیج شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (23 نومبر 2025): پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے این اے 129 میں پی ٹی آئی کے خالی کیمپ کی فوٹیج شیئر کر دی۔

مریم اورنگزیب نے این اے 129 میں ضمنی الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کیا، انہوں نے حلقے میں پی ٹی آئی کے خالی کیمپ کی ویڈیو جاری کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کیمپ کی گھما گھمی کا منظر بھی دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات، قومی اور صوبائی حلقوں میں پولنگ جاری

انہوں نے لکھا کہ ماضی کی انتظامی تباہی، ہر شعبے میں بربادی اور کرپشن سب کے سامنے ہے، موجودہ حکومت کی کارکردگی اور خدمت کا فرق ان دو تصویرں سے واضح ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ قوم جانتی ہے کس کا کیا سیاسی اعمال نامہ ہے عوامی عدالت کا فیصلہ بھی واضح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں