site
stats
پاکستان

ایک دوسرے کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بنانا شرمناک ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عائشہ گلا لئی کے بیان کے بعد جو ہورہا ہے، وہ افسوس کاباعث ہونا چاہیے، ایک دوسرے کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بنانا شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر سنگین الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی پستی کا تصور نہیں کر سکتا، جہاں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پہ سیاست ہو، ہم سب نے مل کر ایسے رویوں کی وجہ سے سیاست کو گالی بنا دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کا کہنا تھا کہ کیچڑ ا چھالنے سے پہلے گھر میں ماں، بہنیں اور بیٹیاں یاد رکھنی چاہییں، عائشہ گلا لئی نے جو کہا اس کی مناسب فورم پر تحقیق ضرور ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بناناشرمناک ہے، اخلاقی ضابطےنظراندازکرکے عورت کے مقام کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ درخواست ہے ماں ،بہن ،بیٹی پر کیچڑ اچھالنے کاکلچر دفن کرناہو گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top