اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران خان اورچوہدری شجاعت کےایک ہی خط پرالگ الگ تشریح کیوں؟
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سوال یہ ہے فل کورٹ کیوں نہیں؟ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں؟
مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران خان اورچوہدری شجاعت کےایک ہی خط پرالگ الگ تشریح کیوں؟
وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے خط پر25منحرف ارکان کوووٹ ڈالنےکی اجازت نہیں، چوہدری شجاعت کےخط پرووٹ کیوں دینے کی اجازت اورکیوں ووٹ شمار ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ اب پنجاب میں کس کی حکومت کا نہیں ہے مسئلہ آئین اورانصاف کا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ وکلا نے فل کورٹ بنانے اور میرٹ پر دلائل دیئے، ڈپٹی اسپیکر نے 22 جولائی کو رولنگ میں پارٹی سربراہ کے حق میں فیصلہ دیا، قانونی سوال ہے کہ ارکان کو ہدایت پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں۔