اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناہے آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے عدالتوں کے احترام میں پیش ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں، عدالتوں کے احترام میں پیش ہورہے ہیں، اداروں کو تضحیک کرنیوالوں کو قوم دیکھ رہی ہے.
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کون لوگ عدالت سے بھاگ رہے ہیں، عدالتوں سے بھاگنے والوں کا فیصلہ بھی قوم کریگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام معاملات آئین اور قانون کے تحت چل ہے ہیں اس لیے سیاسی مخالفین عدالت کو اپنا کام کرنے دیں اور اپنی عدالت نہ لگائیں۔
یاد رہے اس سے قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست سے عوام دل جیتے، عمران خان خود عدالتوں کے سامنے پیش ہوں پھر دوسروں پر تنقید کریں وہ اشتہاری ملزم ہیں۔
مزید پڑھیں : مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست سے عوام دل جیت، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیااس لیہے عدالت میں پیش ہونے پر انہیں کوئی خوف نہیں لیکن جن لوگوں کے دامن صاف نہیں وہ حیلے بہانے کر رہے ہیں اور اشتہاری ہونے کے باوجود عدالت نہیں جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اہل خانہ سمیت عدالتوں کا سامنا کیا اور اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر وہ وطن واپس لوٹے اور احتساب عدالت کا سامنا کیا کیوں وہ ایک قانون پسند شہری ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اداروں کے احترام کی بات عمران خان کو زیب نہیں دیتی، عمران خان خود ایمپائر کی انگلی کے کٹھ پتلی ہیں، اس لئے پاکستان کا ہرشخص کٹھ پتلی نظرآتا ہے، عمران خان نے اداروں کی تضحیک اور انتشار کی سیاست کی۔