جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

آئین اورقانون سے ہٹ کرکچھ بھی ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین اورقانون سے ہٹ کرکچھ بھی ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا،نواز شریف پر2سال سے فرد جرم کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر کہا کہ آئین اورقانون سے ہٹ کرکچھ بھی ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا، احتساب عدالت میں کونسے سوالات کے جواب نہیں مل رہے، نواز شریف پر2سال سے فرد جرم کی کوشش کی جارہی ہے.

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب کے بیان کے بعد بھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی، اقامے میں بھی پہلے ہی فردجرم عائد کرکے بعد میں سماعت کی گئی، سپریم کورٹ کےحکم کے بعد بھی فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کیا تلاش کیا جارہا ہے، نوازشریف2باروزیراعظم رہےکوئی توکرپشن کاکیس ملتا،
بیگم کلثوم نوازکی طبیعت نا سازہے،بچوں کی ترجیح والدہ ہیں۔


مزید پڑھیں : نوازشریف نے ہمیشہ آئین اورقانون کا احترام کیا ، مریم اورنگزیب


یاد رہے نواز شریف کی پہلی پیشی پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہمیشہ آئین اورقانون کا احترام کیا ہے، شریف خاندان نےعدالتی فیصلےکیخلاف قانونی راستہ اختیارکیا۔

انکا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے اقامے پر ختم کیس پر قوم سوال کررہی ہے، سپریم کورٹ میں کرپشن کا نعرہ لگانیوالے خود مفرور ہیں۔شریف خاندان وہ تمام قانونی حقوق حاصل ہیں، جو ہر پاکستانی شہری کو ہوتے ہیں، شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں