اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کہا تھانہ شیر آئے گا، شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، شریف خاندان نےقانون کی پاسداری کی نئی مثال قائم کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہا تھانہ شیر آئے گا، شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا، نوازشریف نے ہمیشہ آئین اورقانون کا احترام کیا ہے،شریف خاندان نےقانون کی پاسداری کی نئی مثال قائم کی
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نےعدالتی فیصلےکیخلاف قانونی راستہ اختیارکیا، شریف خاندان کوہرشہری کی طرح قانونی حقوق حاصل ہیں، منی لانڈرنگ سے اقامے پر ختم کیس پر قوم سوال کررہی ہے، سپریم کورٹ میں کرپشن کا نعرہ لگانیوالے خود مفرور ہیں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ عمران صاحب اداروں کی تضحیک کرتےہیں، عمران خان عدالتوں سےبھاگتے اور پھر معافی مانگتےہیں، اداروں کوکمزورکرنےکےسواعمران خان نےکچھ نہیں کیا، کے پی کے میں کرپشن چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالا لگایا گیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان وہ تمام قانونی حقوق حاصل ہیں، جو ہر پاکستانی شہری کو ہوتے ہیں، شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں : عوام کو آج بھی نوازشریف پر آج بھی اعتماد ہے، مریم اورنگزیب
اس سے قبل وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو آج بھی نوازشریف پر آج بھی اعتماد ہے، عوام کل پھر مخالفین کومسترد کرے گی کیوں کہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل دھرنوں میں یا سازشیں کرنے والوں کے پاس نہیں بلکہ نواز شریف کے پاس ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہ مخالفین نے 4 سال افراتفری، اشتعال انگیزی پھیلائی ہے اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔