لاہور(15 مارچ 2026): پنجاب حکومت کے طیارے کے استعمال سے متعلق خبروں پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے ہتکِ عزت قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو ‘فیک نیوز’ قرار دیتے ہوئے اسے پھیلانے والوں کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ‘پنجاب ہتکِ عزت قانون 2024’ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ اب ہر جھوٹی خبر اور پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اداروں کو بدنام کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عناصر من گھڑت خبروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، اب انہیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق اس اقدام کا مقصد صحافتی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا اور سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر منظم پروپیگنڈے کا راستہ روکنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


