تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

”الیکشن کی تاریخ اگست 2023 لکھ لیں“

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ اگست 2023 دیتی ہوں، مدت مکمل ہونے پر الیکشن کی تاریخ اتحادی اور حکومت دےگی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب ماتم کے سوا کہنے کو کچھ نہیں، عمران خان ہر روز اپنی ناکامی کا ماتم کرتے ہیں، عمران خان کے پاس 4 سال تھے جب وہ کچھ کر نہیں سکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرامن احتجاج تھا تو اسلحہ کیوں جمع کیا تھا، پولیس اہلکار کیوں شہید ہوئے، عمران خان کو دوبارہ اقتدار کیوں چاہیے؟ کیوں پاکستان کے عوام دوبارہ آپ پر اعتماد کریں؟ آپ کی تیاری تھی پولیس اہلکاروں کے سر پھاڑنے کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی تیاری تھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی، اگر پرامن احتجاج کرنا تھا تو اسلحہ، ڈنڈے اور گولیاں کیوں جمع کیں، کس طرح عوام 2014 کو بھول جاتے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ آپ نے نقصان نہیں کرنا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو آپ لوگوں نے درختوں کو آگ لگائی، آپ نے ڈی چوک پر ٹائر جلائے اور میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی، میٹرو اسٹیشن کو آگ لگانا کوئی جمہوری حق نہیں، ہیلی کاپٹر میں معلق ہو کر دیکھتے رہے کہ لوگ جمع ہوئے کہ نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 35،35 لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا کہا گیا، لیکن آپ 35 ہزار لوگ بھی نہیں جمع کر سکے، پٹیشن تو سپریم کورٹ میں آئین شکنی کی بھی داخل ہے، سپریم کورٹ کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ پٹیشن دائر کر رہا ہوں، آج سپریم کورٹ کو دھمکی دیتے ہیں کہ پیسے کھا کر فیصلے دینے کا الزام لگاتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین شکنی اور دھرنے کا بھی فیصلہ دیا، آپ 100سال تیاری کریں، پاکستان کی عوام ساتھ نہیں ہے، آپ نے 4 سال کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، آپ اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم دھمکی اور آرڈر پر مبنی باتوں پر مذاکرات نہیں کرسکتے، آپ کی دھمکی اور زبردستی حکم پر کوئی نہیں آئے گا، ڈائیلاگ تب ہوتے ہیں جب دونوں پارٹیاں تیار ہوں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں پولیس والوں کی تصاویر اپلوڈ کریں گے تاکہ لوگ گالیاں دے، سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف مہم چلائی گئی تو نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

Comments

- Advertisement -