ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں، عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سوشل، الیکٹرانک میڈیامیں ایک خاتون پر سیاست ہو رہی ہے، دوسروں کی بات کرنیوالوں کو اپنے گھرکی طرف بھی دیکھنا چاہیے، عائشہ گلالئی کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیئے، پارلیمنٹ میں خواتین کا فورم موجود ہے

مریم اورنگزیب کا اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا مخالف جماعتیں اب کارکردگی پر زور دیں، تحریک انصاف کے پاس عوام کو کارکردگی بتانے کیلئے ایک لفظ بھی نہیں انہوں نے سارا وقت سڑکوں پر گزار دیا۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی نواز شریف ہیں، نواز شریف نے جمہوریت کو تقویت دی ۔


مزید پڑھیں : ایک دوسرے کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بنانا شرمناک ہے، مریم اورنگزیب


گذشتہ روز مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر سنگین الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی ایسی پستی کا تصور نہیں کر سکتا، جہاں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پہ سیاست ہو، ہم سب نے مل کر ایسے رویوں کی وجہ سے سیاست کو گالی بنا دیا ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کے بیان کے بعد جو ہورہا ہے، وہ افسوس کاباعث ہونا چاہیے، ایک دوسرے کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بنانا شرمناک ہے، کیچڑ ا چھالنے سے پہلے گھر میں ماں، بہنیں اور بیٹیاں یاد رکھنی چاہییں، عائشہ گلا لئی نے جو کہا اس کی مناسب فورم پر تحقیق ضرور ہونی چاہیے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں