لاہور: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان مسلم لیگ ن نےعوامی خدامت کے منشور پرکامیابی سے عمل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ انتخابات وقت پرہوں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پرآئندہ انتخابات جیتے گی، ہماری پارٹی نے عوامی خدمت کے منشور پرکامیابی سے عمل کیا ہے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
منگل تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا جائے گا: مریم اورنگزیب
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امید ہے، منگل تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ مضبوط ہے، کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں جائیں گے، فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔