شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب پر تنقید کرنے والوں کو شٹ اپ کال دے دی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں جنیدر صفدر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی اور ان کے نئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کردی۔
سوشل میڈیا صارفین نے مریم اورنگزیب کی پہلے اور اب کی تصویر کا موازنہ کرتے ہوئے تنقید کی۔
تاہم سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ان کے دفاع میں سامنے آئیں اور مریم اورنگزیب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں مریم کو ذاتی طور پر جانتی ہوں، ان کا وزن کم کرنا، ان کی محنت اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مریم ماشا اللہ آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔‘
بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ زارا نور عباس نے بھی لکھا کہ ’یہ ثبوت ہے اگر خاتون اپنا خیال رکھنا چاہے تو کچھ بھی حاصل کرسکتی ہے۔‘
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب مارچ 2024 سے حکومت پنجاب میں سینئر وزیر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


