site
stats
کھیل

ٹی 10 لیگ: مراٹھا عربینز کی فتح، سیمی فائنل تک رسائی

شارجہ: مراٹھا عربینز نے ٹی 10 کے ساتویں میچ میں مصباح الحق کی پنجابی لیجنڈز کو شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی جس کے بعد دونوں ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں ٹی 10 لیگ کا ساتواں میچ مراٹھا عربینز اور پنجاب لیجنڈز کے مابین کھیلا گیا، کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

مراٹھا عربینز کے کپتان وریندر سہواگ انجری کے باعث میچ نہ کھیل سکے جب کہ اُن کی جگہ عماد وسیم نے اپنی ٹیم کی سربراہی کی۔

مراٹھا عربینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر اب تک ایونٹ کا سب سے زیادہ 130 رنز کا ہدف دیا جس میں روسو کی 27 بالز پر 67 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

پنجاب لیجنڈز کے باؤلر فہم اشرف نے دو جبکہ جورڈن اور بھوپارا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں پنجاب لیجنڈز نے میچ جیتنے کی سر توڑ کوشش کی، رونچی نے 31 گیندوں پر 56 جبکہ شعیب ملک نے 17 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی جس کا ٹیم کو فائدہ حاصل نہ ہوسکا۔

 سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیمیں

پختونز،کیرالہ کنگز،مراٹھا اور پنجابی لیجنڈزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top