The news is by your side.

Advertisement

فواد چوہدری سے جرمن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ ثقافی تعلقات کے فروغ کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی، فواد چوہدری نے کہا کہ فلم کے ذریعے ملکی تشخص دنیا تک پہنچانے پر توجہ دے رہے ہیں، فلم ملکی خوبصورتی، حقیقی تشخص بہتر انداز میں پیش کرنے کا ذریعہ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جرمن فلمساز پاکستان آئیں اور سیاحتی مقامات کا دورہ کریں، حکومت میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے، جرمن حکومت کی جانب سے تکنیکی تعاون کے خواہاں ہیں، فرانس کی طرح جرمنی بھی ٹریول ایڈوائزری نرم کرے۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں وفاقی نظام سمیت کئی اقدار مشترک ہیں، انسداد بدعنوانی، ادارہ جاتی اصلاحات کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

وزیر اطلاعات کے ساتھ ملاقات کے بعد جرمن سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ نشست اچھی رہی، فلم سازوں کی ٹریننگ کے لیے تعاون پر بات ہوئی، پاکستان ایک مہمان نواز خوبصورت ملک ہے، سب کو علم ہونا چاہئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں