The news is by your side.

Advertisement

عبدالمعید نے جوحلف اٹھایا اسے ڈیڑھ ماہ میں پورا کردیا،والد

وہاڑی:وزیرستان میں شہیدسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والد کا کہنا ہے کہ عبدالمعید ہمارا نہیں پوری قوم کا بیٹاہے،عبدالمعید نے جو حلف اٹھایا اسے ڈیڑھ ماہ میں پورا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی انکے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔

رسم قل خوانی میں شہیدعبدالمعید کے والدین، رشتےداروں نے شرکت کہ جبکہ شہید عبدالمعید کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔

اس موقع پر شہیدسیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والد چوہدری محمدسلیم کا کہنا تھا کہ عبدالمعید نے جوحلف اٹھایا اسے ڈیڑھ ماہ میں پوراکردیا، عبدالمعید ہمارا نہیں پوری قوم کا بیٹا ہے۔


 مزید پڑھیں :  شمالی وزیرستان،  21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید 


یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔

شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند  آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں