The news is by your side.

Advertisement

مزید 3 کشمیریوں کی شہادت، مشال ملک کا اقوام متحدہ سے انصاف کا مطالبہ

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 24گھنٹوں کے دوران مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بربریت کی انتہا کردی، مظلوم کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ بستور جاری ہے، مشال ملک نے ایک بار پھر عالمی ادارے سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت نے کرونا اور لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، اقوام متحدہ قتل عام کی انکوائری کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کمیشن بھیجے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فوج کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو اب بھی برقرار ہے، قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر نام نہاد سرچ آپریشن کرتی ہے، اس دوران مظلوموں کو اغوا یا پھر موقع پر ہی فائرنگ کرکے شہید کردیا جاتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں