اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا کچھ لوگوں کے لیےسچائی اورعزت ڈالر سے زیادہ اہم ہوتی ہے ، بلاول نے شہادت کا فائدہ اٹھانا سیکھا ہے اور اپنی نئی دریافت شدہ بڑی بہن کو بھی یہی سکھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غلط کمنٹس دینے والوں کوسوشل میڈیا پربلاک نہیں کیا، وہ دیکھیں کہ ہرکسی کی زندگی میں پرائس ٹیگ نہیں ہوتا، کچھ لوگوں کے لیےسچائی اور عزت ڈالر سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔
ماروی میمن کا کہنا تھا بلاول نے شہادت کا فائدہ اٹھانا سیکھا ہے اور اب اپنی نئی دریافت شدہ بڑی بہن کوبھی یہی سکھا رہےہیں۔
Bilawal has learned dividends of shahadat and is training his new found elder sister in the same. More on this at ✅
— Marvi Memon (@marvi_memon) July 11, 2019
یاد رہے چند روز قبل ماروی میمن نے کہا تھا کہ عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں اگر مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی ہی آپ کا مقدر ہے،اب تین سال ہونے کو ہیں لیکن اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
خیال رہے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ماروی میمن کی خفیہ شادی کے متعلق کھلے عام کوئی اعلان یا اعتراف تو اب تک سامنے نہیں آیا ،البتہ ماروی میمن نے اس حوالے سے اشاروں میں کئی ٹویٹس کرکے اسحاق ڈارکو وارننگ دی ہے کہ معاملہ طے نہ پانے کی صورت میں وہ ایک پریس کانفرنس میں تمام حقائق سامنے لائیں گی۔