The news is by your side.

Advertisement

اسحاق ڈار سے خفیہ شادی : ماروی میمن نے حقائق سامنے لانے کا اعلان کردیا

اگرحقائق کوتسلیم کرنے میں تاخیرکی گئی تو تمام حقائق ایک پریس کانفرنس میں عوام کے سامنے لاؤں گی، رہنما مسلم لیگ ن

کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے خفیہ شادی کے متعلق تین برس بعد خاموشی توڑنے اور تہلکہ خیز انکشافات کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں ماروی میمن نے کہا کہ عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں اگر مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی ہی آپ کا مقدر ہے،اب تین سال ہونے کو ہیں لیکن اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

اپنے پیغام میں ماروی میمن نے کہا کہ اگرحقائق کو تسلیم کرنے میں تاخیر کی گئی تو وہ تمام حقائق ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ عوام کے سامنے لائیں گی۔

مزید پڑھیں: سیٹ بیلٹ باندھ لیں، اسحاق ڈار جلد پاکستان میں ہوں گے، ماروی میمن کا ٹوئٹ

سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ماروی میمن کی خفیہ شادی کے متعلق کھلے عام کوئی اعلان یا اعتراف تو اب تک سامنے نہیں آیا ،البتہ ماروی میمن نے اس حوالے سے اشاروں میں کئی ٹویٹس کرکے اسحاق ڈارکو وارننگ دی ہے کہ معاملہ طے نہ پانے کی صورت میں وہ ایک پریس کانفرنس میں تمام حقائق سامنے لائیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں