جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، ماروی میمن کا ٹویٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے ایک بار پھر اپنی جماعت کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خلاف مرضی آواز اٹھاتا ہے تو اسے سائیڈ پر کردیا جاتا ہے، رائے کے مخالف جانے والے کو باغی کہہ دیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ماروی میمن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ہماری جماعتیں جمہوریت پسند ہوں، بدقسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کررہے تھے ان کو سائیڈ پر کردیا گیا۔

ماروی میمن نے کہا کہ جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ اب بھی کامیاب ہیں جبکہ مشکل میں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو کڑوا سچ بتائیں، ایک کامیاب پارٹی کس کی وجہ سے مشکل میں آئی کیونکہ وہ اس وقت اندھا دھند مائنس کی ڈیبیٹ میں پھنسے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’’واہ لیڈر شپ واہ ‘‘ غلطی اورگناہ کسی کا سزا کسی اور کو، ماروی میمن کا ٹوئیٹ

واضح رہے کہ اس سے قبل ماری میمن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ واہ لیڈر شپ واہ غلطی اور گناہ کسی اور کا سزا کسی اور کو، ہر جرم میں جرم کرنے والا بھی ساتھ ہوتا ہے اور جرم پر اکسانے والے بھی، ان کا حساب پہلے ہونا چاہئے، انہیں پہلے بے نقاب کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست انسان عزت کے لیے کرتا ہے، کوئی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ پہلے اسے ساتھ لیا جائے پھر بے عزتی کی جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں